17 اپریل 2017 - 12:35
میکسیکو کے سابق گورنر گوائٹےمالاسے گرفتار

میکسیکو کے سابق گورنر کو کرپشن کے الزام میں گوائٹےمالاسے گرفتار کر لیا گیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے سابق گورنر کو کرپشن کے الزام میں گوائٹےمالاسے گرفتار کر لیا گیاہے۔ اطلاعات کے مطابق انٹرپول اور گوائٹے مالا پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے6 ماہ سے مفرور میکسیکو کی ریاست دیرا کروز کے سابق گورنر ہاویئر دورتے کو گرفتار کر لیا ہے ۔ان پربدعنوانی کے ساتھ ساتھ منظم جرائم میں ملوث ہونے اورلاکھوں ڈالر کے غبن کے الزامات ہیں۔گوائٹے مالاپولیس کا کہنا ہے کہ سابق گورنرکوشہرسولولہ میں ایک ہوٹل کی لابی سے پکڑا گیا ہے۔ ہاویئردورتے پرالزام ہے کہ انہوں نے عوامی وسائل میں سے ساڑھے تین کروڑڈالرکا غبن کیا ہے۔ہاویئردورتے نے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے کےلئے اپنا عہدہ چھوڑا تھا تاہم وہ اکتوبر 2016ءمیں ملک سے فرار ہوگئے تھے۔

.......

/169